اسلام آباد: (چیف رپورٹر) اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ریپیکس فٹ ویئر کے تعاون سے منعقدہ فوٹسال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور سخت مقابلوں کے بعد *ٹاپ کارنر نے فروبل ماڈل ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میں عبدالرحمٰن کی شاندار کارکردگی نے ٹاپ کارنر کو فتح دلوائی۔ انہوں نے میچ میں 2 گول اسکور کیے۔ سیمی فائنل میں ٹاپ کارنر کے موسیٰ حسن نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر انہیں 5 ہزار روپے انعامی رقم کے ساتھ “مین آف دی میچ” کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
ٹاپ کارنر کے کوچ کاوش محمدے اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کی بدولت یہ کامیابی ملی تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم *ٹاپ کارنر* کو 50 ہزار روپے کا نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔کھلاڑیوں اور شائقین نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر منتظمین اور ریپیکس اسپورٹس ویئر کا شکریہ ادا کیا
25