18

اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ کے لیے اسپورٹس گالا فیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) جاوید اقبال مرزا کی سرپرستی میں زونل اسپورٹس گالا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب سیکٹر ایف سیون ٹو کے اسکول میں منعقد ہوئی۔ ڈی جی ایف ڈی ای نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔تقریب میں پرنسپل ایف سیون ٹو عمارہ وئیس نیازی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبر مرزا نوید احمد، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری سید سلیم رضا، ڈائریکٹر اسپورٹس عاسمہ احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر امجد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ مقررین نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ ان میں کھیلوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لیے ایف ڈی ای اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرپرستی سے ہاکی کو نچلی سطح پر ترقی دینے اور نئے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں