الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نو تعینات افسران پر مشتمل ایک وفد نے، ڈائریکٹر جنرل محترمہ نگہت صدیقی کی قیادت میں، اپنے پیشہ ورانہ سروس ٹریننگ پروگرام کے تحت وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد افسران کو آئینی حکمرانی، ریاستی اداروں کے کردار اور وفاقی آئینی عدالت کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنا تھا

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا جناح کنونشن سینٹر اور ریڈ زون کا دورہ۔او آئی سی کانفرنس کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا، سینئر افسران سے ملاقات کی اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد فاروق قاضی کی قیادت میں ایک وفد نے رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کاروباری برادری کو درپیش مسائل، بالخصوص صوبائی ٹیکسز، انڈر پاسز کی جلد تکمیل اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے مون سون کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور مون سون کے دوران خیبر پختونخوا میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے

حمدخان اچکزئی .میں کس کا بندہ ہوں؟ آئیں حقائق کا ادراک اور سائے کی تہمتیں پڑھیں۔!!! محترم قارئین، انسانی تاریخ کے پسِ منظر میں جب بھی کوئی بڑی تزویراتی، تکنیکی یا سیاسی تبدیلی رونماء ہوتی ہے، تو سطحی بین نگاہیں ہمیشہ اس کے پیچھے موجود آزاد کارندوں کو کسی نہ کسی عالمی طاقت کے مہرے کے طور پر دیکھنے لگتی ہیں۔