اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر طاہر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار برآمدی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقائی و عالمی منڈیوں میں اپنی مؤثر موجودگی یقینی بنانے کے لیے کمرشل ڈپلومیسی کو اپنی اقتصادی اور خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون بنانا ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر عظیم خان کے اعزاز میں مبارکباد پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سابق ڈپٹی میئر اعظم خان، چیئرمین یونین کونسل مرزا حفیظ، حارث خان اور عامر شہزاد خان نے عظیم خان سے ملاقات کی

فاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے یومِ شہدائے کشمیر پر 1931 کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 بہادرکشمیریوں کی لازوال قربانیاں تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ غاصبانہ قبضے کے خلاف بہنے والا کشمیری شہدا کا خون تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 13 جولائی کو حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن قرار دیتے ہوئے یومِ شہدائے کشمیر پر 1931 کے 22 شہدا کو سلامِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف اذان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کا عزم آج بھی کشمیریوں کے حوصلے کی علامت ہے

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ریجن آفس راولپنڈی کے دو کارکنوں اعجاز خان ، اور محمد جاوید سدوزئی کے نام آئندہ سال حج کے لئے بعذریعہ قرعہ اندازی نکل آئے ہین یہ دونوں کارکن ؤئندہ سال حج کی سعادت حاصل کریں گے جس کے جملہ اخراجات ورکرز وئیلفئیر فنڈ سے ادا کئیے جا ئیں گے

بوچھال کلاں رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ملک تنویر اسلم اعوان نے ملک فاروق بوچھال کلاں کی رہائش گاہ پر آمد کی،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی.