نیویارک (خصوصی نمائندہ) امریکہ کے شہر نیویارک کے معروف تفریحی مقام کونی آئی لینڈ میں 9 اگست 2026ء بروز اتوار منعقد ہونے والے کونی آئی لینڈ میلہ 2026 کے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے لیے جاری کیے گئے خصوصی پوسٹر میں پاکستان کے معروف قانون دان اور صحافی ایڈووکیٹ احمد ظفر گوندل، ڈپٹی بیورو چیف ہبدار نیوز سیالکوٹ، کو چیف گیسٹ کے طور پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ میلہ پاکستانی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی ثقافت، روایات اور باہمی یکجہتی کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں نیویارک سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے افراد شرکت کریں گے۔میلے میں ثقافتی اسٹالز، روایتی پاکستانی کھانے، فیملی تفریح، لائیو پرفارمنس، آتش بازی اور دیگر رنگا رنگ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔جاری کیے گئے پوسٹر میں ایڈووکیٹ احمد ظفر گوندل کو بطور چیف گیسٹ خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ احمد ظفر گوندل ایک معروف وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ہبدار نیوز سیالکوٹ میں ڈپٹی بیورو چیف کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں اور قومی و بین الاقوامی امور کی رپورٹنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ احمد ظفر گوندل کی موجودگی اس تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ کرے گی اور وہ اپنی شرکت سے پاکستانی کمیونٹی کے درمیان ثقافتی روابط، مثبت صحافت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام دیں گے۔
33