اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پی ڈبلیو ڈی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں. ہم نے سوسائٹی کی بہتری کے لیے بے پناہ کام کیے آئندہ بھی میگا پراجیکٹس بنائیں گے. رہائشیوں کو معلوم ہے کہ موجودہ باڈی نے جن حالات میں کام کیا وہ سب کے سامنے ہے .ان خیالات کا اظہارپاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات کے لیے چوہدری آصف ارشاد . راجہ عامر.ملک عدنان ظہور نے کاغذات جمع کرانے کے مومقع.پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک پی ڈبلیو ڈی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ راولپنڈی کے سالانہ الیکشن کی کاغذات نامزدگی صدر کے امیدوار چوہدری محمد آصف ارشاد سیکرٹری جنرل راجہ عامر سینیئر نائب صدر ملک عدنان ظہور اور دیگر عہدے داران نے اپنے پورے پینل کے ہمراہ کاغزات نامزردگی جمع کرائے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کے امیدوار چوہدری محمد آصف ارشاد کاکہنا تھا کہ ہم. نے گزشتہ سال سوسائٹی کے رہائشیوں کے لیے بے پناہ کام کرائے. اور آئندہ بھی خدمت کے جذبے کےساتھ میدان میں دوبارہ آ رہے ہیں. سیکرٹری کے امیدوار راجہ عامر کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی کے رہائشیوں کے لیے دن رات کام کیا اور آج سوسائٹی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں. ہماری ٹیم یہ الیکشن جیت کر مزید خدمت کرےگی. سئینر نائب صدر کے امیدوار عدنان ظہور کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کے رہائشیوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ہمارا ماضی سب کے سامنے ہے ہم نے گزشتہ ایک سال اس سوسائٹی کی بہتری کے لیے بہت کام کیا جس کا ثمر ہمیں انتخابات میں ملے گا.
35