راولپنڈی۔( سٹا ف رپورٹر ) سماجی ادارے Pak Mission Society کی جانب سے مس سونیا ریاست کی سرپرستی میں کرسچن سٹڈی سینٹر میں ” نوجوانوں میں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت” کے موضوع پر ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ پاسٹر سیموئیل ٹائٹس ، ڈاکٹر پاسٹر مقصود کمال ، مسلم سکالر مفتی عقیل الرحمان ، عمار جعفری سابق ڈی جی ایف آئی اے ، مس جینیفر جیون سابق ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سینٹر ، ہندو کمیونٹی سے سھباش چندر چیئرمین سبھاش کمپلیکس پشاور بطور مقررین شریک ہوئے جبکہ شرکاء میں نوجوانوں کی خاص تعداد شریک تھی مقررین نے مشترکہ بیان کیا کہ معاشرے میں بین المذاھب ہم آہنگی کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں سماجی تفریق و امتیاز کا خاتمہ ہوسکے بالخصوص نوجوانوں میں ایسا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے اس نشست کے دوران انتظامیہ نے شرکاء کے گروپ بناکر انہیں پیپرز شیٹس بھی دیں جس پر شرکاء نے نشست کے موضوع پر مشتمل اپنے اپنے تاثرات تحریر کیے۔
26