77

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مسیحی رہنماء خلیل طاہر سندھو بشپ آف پاکستان سمیوئیل رابرٹ اور فادر اعظم صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(حبدار نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اور مسیحی رہنماء خلیل طاہر سندھو نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے بھرپور جواب پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری بغیر کسی تفریق کے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان امن پسندملک ہے تاہم اپنی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہی حل ہوگا،بھارت نے فیک فلیگ فالس آپریشن کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگرپاکستانی اداروں کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث ناکام رہا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بشپ آف پاکستان سمیوئیل رابرٹ اور فادر اعظم صادق کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا اور خصوصا” نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک بھر کی مسیحی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں