80

برمنگھم میں پانچویں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ کا شاندار افتتاح،دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ایسی کانفرنسز کاانعقاد ضروری ہے، لارڈ میئر برمنگھم ، ایکسپو پاک برطانیہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی،قونصل جنرل آف پاکستان، پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے، چیئرمین فہدبرلاس پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،سردار طاہر محمود ، پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، خورشید برلاس

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیراہتمام پانچویں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو قائداعظم گرینڈ ہال روم مونٹیگ برمنگھم میں منعقد ہو ئی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا اور پاکستانی اور برطانوی کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے سعودیہ، انگلینڈ ، بحرین، بنگلہ دیش میں کامیاب ایونٹس کی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری کے چیئرمین فہدبرلاس نے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔سمٹ میں برطانیہ بھر سے پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں لارڈ میئر برمنگھم چوہدری ذاکر اللہ، قونصل جنرل آف پاکستان فہد امجد، ڈاکٹر ناصر اعوان، لارڈ لیفٹیننٹ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود سمیت متعدد ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔تقریب کے چیف آرگنائزر اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین ایم۔ خورشید برلاس اور فہد برلاس نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا لارڈ میئر برمنگھم چوہدری ذاکر اللہ نے تقریب سے خطاب میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف انہیں معاشی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔قونصل جنرل آف پاکستان فہد امجد نے کہا کہ پانچویں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ اسمارٹ ایکسپو سے پاک برطانیہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایسی کانفرنسز کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، سفارتی اور کاروباری سطح پر ایک دوسرے کے تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔خورشید برلاس نے مقررین سے خطاب میں کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان میں انوسٹمنٹ کیسے لائی جا سکتی ہے ایکسپورٹ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے پاکستان کا مقام کس طرح اجاگر کیا جاتا سکتا ہے کانفرنس سے پاکستان ٹورازم میں بہت پروموشن ملے گی ۔پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ہمیں پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ، معدنیات، آئی ٹی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قابلِ قدر مواقع موجود ہیں۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے بین الاقوامی فورمز پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کو وطن کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ آخر میں پاکستان پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے بعد ازاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں