اسلام آباد (سٹی رپورٹر) چین کی ہواوے کمپنی نے پاکستان میں ٹیکیشن ٹریننگ پروگرام کا اغازکر دیا ہے ۔چینگے ایجوکیشن سسٹم کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پاکستان کے پانچ ہزار نوجوانوں کو عملی تربیت دینے کے بعد انہیں ہواوے کے تحت چالنے والے ملکی و غیر ملکی پروجیکٹس میں روزگار کے موقع فراہم کیے جائیں گے اس سلسلے میں لاہور میں جی ایل ایس ایجوکیشن سسٹم اور پشاور میں فوری طور پہ ٹریننگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور اسلام اباد اور کراچی میں تربیت شروع کرنے پر کام جاری ہے اس سلسلے میں اسلام اباد میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ہواوے کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ مسٹر لیو نے میڈم ایکو اور داؤد خان کو تربیتی مشینری حوالے کر رہے ہیں ۔ہواوے کے وی پی مسٹر لیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان کے تین لاکھ نوجوانوں کو ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور ربوٹس کی تربیت بھی دے رہے ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی مہارت میں اضافہ ہوگا ۔۔
112