پیرس(خصوصی رپورٹ) پاکستان کے وفاقی وزیراور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم کی سربراہی میں وفد کی فرانس کے رکن پارلیمنٹ کارلوس مارٹنزبلونگزسے ملاقات،پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر رانا محمد قاسم ، آل فرانس ملٹی کلچرل اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدرعمیر بیگ،رانا محفوظ احمد،ابراہیم چانڈیو اور چوہدریزبیر شامل تھے،ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات، ثقافتی تعاون،کو فروغ دینےاورمسئلہ کشمیرسمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
1