اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاک چائنا کمپنی لمیٹڈ (PCICL) نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے اشتراک سے فیصل مسجد، اسلام آباد کے علاقے میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا، جو کہ سرسبز و شاداب اور مزید پائیدار پاکستان کے فروغ کے لیےپککل کہ CSR اقدامات کا حصہ ہے۔اس تقریب میں رکں (ماحولیاتی) CDA جناب عبداللہ خرم نیازی، مینجنگ ڈائریکٹر PCICL جناب سونگ چین وین، اعلیٰ انتظامیہ، ملازمین اور ان کے اہل و عیال نے شرکت کی۔ اس موقع پر 600 سے زائد پودے لگائے گئے۔تقریب میں خطاب کے دوران جناب سونگ چین وین نے ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دار کارپوریٹ شہری بننے کے لیے PCICL کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ جناب نیازی صاحب نے اسلام آباد کے سرسبز و شاداب ماحول اور ماحولیاتی آگاہی کو دوام بخشنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔۔ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سرسبز اور مزید پائیدار پاکستان کی جانب اپنا کردار ادا کریں گے
23