اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
صدر انجمن تاجران ڈی بارہ مرکز و ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن محمد نعمان نے کہا ہے کہ 5 اگست یومِ استحصال کشمیر ہمیں کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد کشمیری عوام کو مزید مشکلات اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے جائز حق کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔محمد نعمان نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
1