8

پنجاب کے وسائل کیا ہیں؟ زراعت۔

زراعت کس کے اختیار میں ہے؟ زراعت صوبے کے دائرۂ اختیار میں ہے۔ یعنی جب اور جس وقت صوبہ چاہے، وہ دوسرے صوبوں کو زرعی اجناس کی فراہمی مکمل طور پر بند کر سکتا ہے اور اپنی مرضی سے قیمت کا تعین کر سکتا ہے۔
پشتونخوا کے وسائل کیا ہیں؟ پانی، بجلی، جنگلات، معدنیات، تیل، گیس، چاندی، کاپر سے لے کر دیگر قیمتی پتھر اور نوادرات۔ان تمام وسائل پر اختیار کس کے پاس ہے؟ وفاق کے پاس۔وفاق میں اکثریت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ آبادی کے لحاظ سے۔آبادی کے لحاظ سے پنجاب کا تناسب کتنا ہے؟ باقی تینوں صوبے ایک طرف، پنجاب پھر بھی ساٹھ فیصد کے قریب ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو، وفاق میں ہمیشہ پنجاب ہی کی برتری رہے گی، اور ہمارے وسائل پر کل اختیار بھی ہمیشہ پنجاب کے پاس ہی رہے گا۔کیا پشتونخوا کے پاس زرعی وسائل نہیں ہیں؟ جی، بالکل ہیں۔ تمباکو کی کاشت پشتونخوا میں ہوتی ہے۔ دنیا کا بہترین تمباکو پشتونخوا میں اُگایا جاتا ہے اور دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔بہت اچھے۔ پشتونخوا تو پھر تمباکو کی فصل سے بہت کماتا ہوگا؟
نہیں جی۔ پنجاب کہتا ہے کہ تمباکو فصل ہے ہی نہیں، یہ انڈسٹریل پراڈکٹ ہے، لہٰذا اس کی مد میں ایکسائز ڈیوٹی وفاق کی ہوگی، یعنی میری ہوگی۔ یعنی میری اکلوتی خود کفیل اور کمائی کا ذریعہ بننے والی فصل بھی فصل نہیں۔
چلیں، قدرتی وسائل یعنی تیل، گیس وغیرہ وفاق، یعنی پنجاب، کے کنٹرول میں ہیں۔ لیکن یہ تو ہمیشہ خام شکل میں نکلتے ہیں۔ ان کو صاف کرنے کے کارخانے تو پشتونخوا میں ہونگے، کیونکہ عقلی دلیل تو یہی کہتی ہے کہ جہاں سے وسائل نکلیں، اُن کے قریب ہی انہیں صاف کرکے باقی ملک تک پہنچایا جائے تاکہ صاف کرنے پر خرچہ کم آئے۔
اس سے پشتونخوا میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ مقامی سطح پر نوکریاں پیدا ہوں گی، سکول اور کالجز کھلیں گے، رہائشی سہولیات سے لے کر مقامی بازاروں میں خرید و فروخت تک بہت سی دوسری اقسام کی معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی۔نہیں جی۔ یہ سب پنجاب اور سندھ میں ہیں۔ ہاں، پشتون اگر چاہیں تو بڑے شوق سے پنجاب اور سندھ مزدوری کرنے آ سکتے ہیں۔ ہم یونیورسٹیوں میں پانچ طلبہ کے لیے سالانہ کوٹہ بھی دے دیں گے۔ لیکن یہ سب پشتونخوا میں امن و امان اور دیگر وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکتا۔اچھا، تو پھر امن کس کے ہاتھ میں ہے؟ اور امن قائم کیوں نہیں ہو سکتا؟وہ جی، یہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ہے اور اس پر کل دائرۂ اختیار وفاق یعنی پنجاب کا ہے۔تو پھر وفاق، یعنی پنجاب، میرے علاقے میں امن قائم کیوں نہیں ہونے دیتا؟ کیوں یہ گُڈ، بیڈ، لشکر اور امن کمیٹیوں سے لے کر سالہا سال سے یہ ڈرامے رچا رہا ہے؟آپ کیا اتنے بے وقوف ہیں؟ اتنا سب بتانے کے باوجود مجھ سے یہ بھی بے تُکا سوال کر رہے ہو؟ آپ چاہتے ہیں پنجاب اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے اور تم پڑھ لکھ کر اپنے وسائل پر کنٹرول کا مطالبہ شروع کرو۔ تم اپنی جان بچانے کی فکر کرو، اور امن امن کی بھیک مانگتے رہو تاکہ تمھارا دیہان بٹا رہے اور بڑا بھائی سکون سے تمہیں لوٹتا رہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں