1

ٹریفک جام سے نجات اور محفوظ راستے کی فراہمی، شمس کالونی H-13 ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج یا انڈر پاس ناگزیر ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موضع نوتھیہ، شمس کالونی، سیکٹر H-13 اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے حل کے لیے تاج لا ایسوسی ایٹس اسلام آباد نے قانونی جدوجہد شروع کر دی ہے۔ریلوے پھاٹک کی بندش سے ٹریفک جام اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ اور ملک محمد خالد ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں اوورہیڈ برج یا انڈر پاس اور پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ راستے کی تعمیر کی استدعا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں