راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) یوم ازادی کی تقریب کے حوالے سے خواتین کا سب سے بڑا تاریخی فنکشن محترمہ طاہرہ مشتاق ایم پی اے و ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ونشریات کی میزبانی میں ویمن ونگ مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی تنظیم نے ایک پروقار جلسے کا اہتمام کیا اورجشن آزادی کا کیک کاٹا۔پروگرام کی مہمان خصوصی محترمہ نزہت صادق ایم این اے وصدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پاکستان ہمراہ آسیہ ناز تنولی ایم این اے ڈویژنل صدر زہرہ ودود فاطمی ایم این اے ہما چغتائی ایم این اے روبینہ تحسین طاہرہ عباسی زریدہ نثار فوزیہ قمر ثمینہ عارف مسز شمسہ خرم گل آفرین ودیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے طاہرہ مشتاق اور نزہت صادق آسیہ تنولی نے کہا ہے جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے ۔پاکستانی جشن آزادی بھر پور طریقے سے مناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیارا وطن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے ملا ہے
13