1

طالب علم کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے جسمانی اور ذہنی نشونما کو بہتر بنا سکتے ہیں ، عظیم خان کھیلوں کے میدان اباد کرنا نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتا ہے،حافظ محمد بشارت

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اور پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے سالانہ اسپورٹس گالا 2026 کے تحت کوآرڈینیٹر یوتھ پروگرام عظیم خان کی کاوشوں سے کرکٹ مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں گریشیس ماڈل سکول اینڈ کالج جھنگی سیداں کی ٹیم نے پہلی جبکہ ایمز سکول اینڈ کالج بہارہ کہو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔عظیم خان نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے۔ چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی راجہ خالد نے کھیلوں کو نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حافظ محمد بشارت، ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ نے کہا کہ کھیل طلباء کی شخصیت سازی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اسپورٹس بورڈ قاری محمد آصف جبکہ معاونین حافظ محمد بنارس اور کامران محبوب بھی موجود تھے۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ رنر اپ ٹیم، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیاں پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں