لاہور(نمائندہ خصوصی)مئ ڈے فاونڈیشن کے زیر اہتمام بینائی سے محروم افراد میں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سےلاھور ایک پروقار تقریب کا انعقاد، تقریب میں کثیر تعداد میں سفید چھڑیوں کی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی، خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے ادارے مئ ڈے فاونڈیشن کے سربراہ کمانڈر (ر) شوازحسین بلوچ تھے، جنہوں نے حال ہی میں 100 دن میں 100 خصوصی افراد کو ملک کے مختلف حصوں میں ملازمتیں دلوا کر ان کی بے روزگاری کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ خصوصی افراد کی بےروزگاری کے خاتمے کےلئے انڈس ہسپتال و اس جیسے دیگراداروں کا تعاون قابل تحسین ہے۔ کمانڈر(ر)شواز بلوچ نے وفاقی وزیر حقوق انسانی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وصوبائی حکومتوں بالخصوص متعلقہ وزرائے اعلی پر زور دیا کہ وہ ڈس ایبیلٹی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کےلئے عملی و ٹھوس اقدامات کریں اور ہر سہ ماہی کونسل کا اجلاس بلائیں اور اس کی خود صدارت کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزارت آئی ٹی بھی ان کی شزا فاطمہ کو پیش کی گئ تجاویز کے مطابق خصوصی افراد کی سہولت کےلئےجدید وئیل چیرز، بولنے والی وائٹ کینز کی تیاری، قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کے لئےجدید ایپ کی تیاری، خصوصی بغیر ڈرایئور گاڑیوں کی تیاری و دیگر مجوزہ پراجیکٹس بلا تاخیر قیام کا جائزہ لیں۔
18
