232

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین اٹک سرکل کے انتخابات مکمل نعیم محمود زونل چیئرمین اور محمد صدیق زونل سیکرٹری منتخب ہو گئے، ملک ظہور احمد سینئر وائس چیئرمین، وارث خان نیازی وائس چیئرمین اور فیصل شہزاد کھٹڑ جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر لیے گئے

”’
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) آئیسکو اٹک سرکل کے انتخابات میں ملک نعیم محمود مسلسل دوسری بار زونل چیئرمین اور حاجی محمد صدیق زونل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ملک ظہور احمد سینئر وائس چیئرمین، وارث خان نیازی وائس چیئرمین اور فیصل شہزاد کھٹڑ جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر لیے گئے۔ یونین کے ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام عہدیداران کا انتخاب تنظیمی آئین کے تحت اگلے دو سال کیلئے عمل میں لایا گیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں آئیسکو اٹک سرکل سے ملحقہ ٹیکسلا ڈویژن، اٹک ڈویژن، پنڈی گھیب ڈویژن اور اٹک سرکل آفس کے منتخب عہدیداران نے شرکت کی جنہوں نے متفقہ طور پر نعیم محمود کی چیئرمین شپ میں نئی زونل باڈی کا انتخاب کیا۔ قبل ازیں ڈویژنل باڈیز کا انتخاب ہوا جس میں ٹیکسلا ڈویژن کیلئے محمد صدیق ڈویژنل چئیرمین، محمد عامر طاھر وائس چیئرمین، فضل حسین ڈویژنل سیکرٹری اور ملک محمد اعجاز جوائنٹ سیکرٹری، اٹک ڈویژن کیلئے محمد اسماعیل ڈویژنل چیئرمین، ناصر شاہ وائس چیئرمین، رانا سہیل فیصل ڈویژنل سیکرٹری اور اسد خان جوائنٹ سیکرٹری اور پنڈی گھیب ڈویژن کیلئے احسان احمد خان ڈویژنل چیئرمین، شوکت حیات وائس چیئرمین، حاجی ظفر اقبال ڈویژنل سیکرٹری اور حافظ اظہر اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ اٹک سرکل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب ڈویژنز سے لے کر ڈویژن اور سرکل تک اس کے تمام عہدیداران باھمی اتفاق رائے سے بلا مقابلہ منتخب کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا اٹک سرکل الیکشن کی پرامن اور جمہوری انداز میں تکمیل پر ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ڈپٹی چیئرمین طارق مسعود نیازی، ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد، اسلام آباد سرکل کے چیئرمین قاسم رضا جعفری، زونل سیکرٹری ملک ارشد اعوان، وائس چیئرمین سید راحت عباس، کینٹ سرکل کے چیئرمین قمر فاروق کلیامی، زونل سیکرٹری عامر سہیل، سٹی سرکل کے چیئرمین عمران عزیز، زونل سیکرٹری ملک حسنین شہید، جی ایس او سرکل کے چیئرمین سردار وقار احمد خان، زونل سیکرٹری چوہدری محمد قاسم، جہلم سرکل کے چیئرمین خرم نسیم بٹ، زونل سیکرٹری ملک خالد محمود، چکوال سرکل کے چیئرمین محمود منہاس، زونل سیکرٹری ابراہیم بھٹی، آئیسکو ہیڈ آفس سرکل کے چیئرمین محمد خورشید، زونل سیکرٹری محمد محسن، کنسٹرکشن زون کے چیئرمین داؤد گل، زونل سیکرٹری رانا ابرار حسین، سٹور زون کے چیئرمین شجاع امین، زونل سیکرٹری راجہ محسن، ایم اینڈ ٹی سرکل کے چیئرمین مسعود پرویز اور زونل سیکرٹری فہیم راجہ سمیت دیگر قائدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اٹک سرکل کے زونل چیئرمین نعیم محمود، زونل سیکرٹری محمد صدیق، سینئر وائس چیئرمین ملک ظہور احمد، وائس چیئرمین وارث خان نیازی اور جوائنٹ سیکرٹری فیصل شہزاد کھٹڑ سمیت تمام نومنتخب زونل اور ڈویژنل عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اٹک سرکل اور ملحقہ ڈویژنوں کے نومنتخب عہدیداران ملازمین کی فلاح و بہبود، بجلی صارفین کی مثالی خدمت، ادارے کی ترقی و نیک نامی اور ہائیڈرو یونین کی مضبوطی و استحکام کیلئے اپنی روایتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نومنتخب زونل اور ڈویژنل عہدیداران نے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹک سے جہلم تک تمام آئیسکو ملازمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں متحد ہیں اور نجکاری کی مزاحمت اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہائیڈرو یونین کے پلیٹ فارم سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں