2

بشپ شاہد یونس دیوان اس مقدس اور باوقار منصب کے لیے مکمل طور پر اہل اور موزوں شخصیت اورایک مدبر، علمی و فکری صلاحیتوں کے حامل، باصلاحیت اور پُرجوش مذہبی رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ خدمت، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہےعرفان سلامت کھوکھر

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور فیڈرل کیپیٹل منارٹیز افیئرز کے سیکرٹری جنرل عرفان سلامت کھوکھر نے چرچ آف پاکستان، پشاور ڈایوسیس کے نو تعینات بشپ رائٹ ریورنڈ بشپ شاہد یونس دیوان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقرری مسیحی برادری کے لیے باعثِ مسرت اور نیک شگون ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں عرفان سلامت کھوکھر نے کہا کہ بشپ شاہد یونس دیوان اس مقدس اور باوقار منصب کے لیے مکمل طور پر اہل اور موزوں شخصیت اورایک مدبر، علمی و فکری صلاحیتوں کے حامل، باصلاحیت اور پُرجوش مذہبی رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ خدمت، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بشپ شاہد یونس دیوان کی روحانی، مذہبی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف پشاور ڈایوسیس بلکہ ملک بھر کی مسیحی برادری کو نئی توانائی، اعتماد اور رہنمائی حاصل ہوگی۔ ان کی قیادت چرچ کے مشن کو مزید مؤثر بنائے گی اور معاشرے میں محبت، امن، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔عرفان سلامت کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں اقلیتوں، بالخصوص مسیحی برادری، کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بشپ شاہد یونس دیوان اپنی ذمہ داریاں دانشمندی، اخلاص اور عزم کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، سماجی خدمت اور بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بشپ شاہد یونس دیوان کو صحت، حکمت، استقامت اور اپنے مقدس فرائض کی بہترین ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں اپنی خدمتِ خلق کے مشن میں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں