41

علم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، ڈاکٹر محمد رفیق نجم ،کارکنان تحریک کے پیغام کو عام کرنےکے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں، خطاب

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی ون کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم تھے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کہا کہ علم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے قائم کیے گئے مراکزِ علم اسی مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جہاں علم، کردار سازی اور اخلاقی تربیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تحریک کے پیغام کو عام کرنے، دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔اس موقع پر زونل صدر راؤ جاوید انجم، ناظم دعوت علامہ احسان قادر نیاز چشتی، محمد حنیف آرائیں، ملک عامر صدیق، علامہ عبد الرحمن مصطفوی، طارق مغل، صدر سٹی ون علامہ یاسر رمضان، ناظم غلام حسن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں