اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور فاطمتہ الزہرا میڈیکل سنٹر کے درمیان صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔
معاہدے پر فاطمتہ الزہرا میڈیکل سنٹر کے چیئرمین و صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمن کمبوہ اور پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری نے دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاہدے کے تحت پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو رعایتی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ صحت کے شعبے میں مشترکہ فلاحی اقدامات بھی کیے جائیں گے تقریب میں پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی صدر صباء شاہین، جنرل سیکرٹری ثانیہ اعوان ملک، فنانس سیکرٹری سویرا عباسی، سینئر نائب صدر راجہ رفاقت حسین، انفارمیشن سیکرٹری عمر فاروق، ایگزیکٹو ممبر حمزہ شعیب ، نورین ذوہیب، منیبہ الماس اور محمد حسان نصیر مغل بھی موجود تھے۔فاطمتہ الزہرا میڈیکل سنٹر کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر منیب رضوان قاضی جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے میڈیا کوآرڈینیٹر سردار سلیم الیاس سمیت دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس مفاہمتی یادداشت کو صحافی برادری کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی
2