24

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS) کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی

اسلام اباد ( سیلمان کھوکھر )
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS) کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سابق فوجی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین فتح اللہ خان ،میجر جنرل محمد تنویر تھے،ائیر مارشل رانا محمد اجمل ،ڈی جی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کمیٹی نعمان علی شاہ،میجر علی اور اس کے علاوہ سیئنر صحافی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ تقریب کی میزبانی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کی۔اپنے خطابات میں مقررین نے یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت، قومی اتحاد، دفاعِ وطن اور ملکی استحکام کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء اور مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔تقریب کے دوران شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سال یومِ آزادی کی تقریبات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات اور قیادت کے اعتراف میں منسوب کی جائیں گی۔ مقررین نے ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔تقریب میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداران خالد محمود قاضی،بریگیڈر محمد مقیم ،میجر علی سمیت دیگر سابق فوجی افسران اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکا نے ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں