26

گاڑیوں کی خرید و فروخت،رجسٹریشن،ٹرانسفر پر عائد بھاری فیسیں بڑی رکاوٹ ہیں آٹو موبائل سیکٹر پاکستان کی معیشت،روزگار میں کلیدی کردار ادا کر رہاہے : عجب خان

صدر جی ایٹ مرکز و اسلام آباد موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن عجب خان نے کہا ہے کہ آٹو موبائل صنعت پاکستان کی معیشت،روزگار میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تاہم گاڑیوں کی خرید و فروخت، رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر عائد بھاری فیسیں اور مختلف ٹیکسز اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔گاڑیوں کی ٹرانسفر فیسوں میں مسلسل اضافہ، ودہولڈنگ ٹیکس، رجسٹریشن اخراجات اور دیگر حکومتی محصولات کی وجہ سے نہ صرف عام صارفین بلکہ آٹو موبائل کاروبار سے وابستہ ڈیلرز بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ان فیسوں اور ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے تاکہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا عمل آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آٹو موبائل سیکٹر کے نمائندوں سے مشاورت کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو کاروبار دوست ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں