2

ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ضیاء حسین نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بینک روڈ پر یکجہتی واک کا انعقاد
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام بینک روڈ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پُروقار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران و ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ضیاء حسین، سیکرٹری راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عمران حبیب سمیت دیگر افسران و عملہ شریک ہوئے۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ضیاء حسین نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر افسران نے ڈی چوک، اسلام آباد میں یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ مرکزی تقریب اور یکجہتی واک میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں