11

آئی جی اسلام آباد کے وژن کے مطابق منشیات کے خلاف مہم جاری، ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت پریس کلب میں آگاہی واک

سلام آباد( کراہم رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے وژن کے مطابق منشیات کے خلاف جاری تحریک ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین، ایس ڈی پی او کوہسار نوشیروان منیباس، ملک آصف ایس ایچ او کوہسار، اسلام آباد کے تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشے جیسی لعنت سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات پولیس کے ساتھ مل کر اس برائی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ڈاکٹر ایاز حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے پولیس اور عوام باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور معاشرے میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں