28

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور چینی کمپنی ہینان سیساس ہیومن ریسورسز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، فریقین تجارت، کاروباری ، دوستانہ پالیسیوں میں بہتری کیلئے وفود کی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے، خورشید برلاس. دونوں ملکوں کی مصنوعات کو متعارف اور تجارتی وسرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جائے، ڈاکٹر رضوان علی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور ہینان سیساس ہیومن ریسورسز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔ معاہدے کا مقصد نمائشوں، بزنس ٹوبزنس کانفرنسز، اور بزنس سے متعلقہ تقریبات کاانعقاد کرکے کاروباری برداری کو ایک دوسرے کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہینان سیساس ہیومن ریسورسز کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر رضوان علی، ژونگتائی اسپیشل کیبل ٹیکنالوجی (پرائیویٹ )لمیٹڈ کے سی ا و شوڈونگ ہائی، ڈائریکٹر وانگ فانگ، چوہدری جاوید صابر نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میںPAEI کے ایگزیکٹو ممبرتوصیف زمان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان چین کی لازوال اور انتہائی مضبوط دوستی اور بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ۔بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بتایا کہ عالمی سطح پربدلتے حالات، سیاسی تبدیلیوں اور معاشی اتارچڑھاوکے باوجود پاک چین دوستی انتہائی مضبوط ہے، بین الاقوامی تعلقات مفادات سے جڑے ہیں۔ معاہدے کا مقصد دونوں تنظیموں کے درمیان اس قابل اعتماد ، عملی اور فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کی ضرورت کے پیش نظر، دونوں تنظیموں کے کاروباری افراد کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے ذریعے دونوں تنظیموں کے درمیان موثر اور خوشگوار تعلقات کا آغاز کرنا ہے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فریقین تجارت، کاروباری ، دوستانہ پالیسیوں میں بہتری کے بارے میں وفود کے ساتھ برائے راست (B2B )ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے اور معلومات کے تبادلے اور تعاون اور پیشکش کے لئے رابطہ کریں گے فریقین ایک دوسرے کی کاروباری برادری کو قومی اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنائینگے۔دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر بھی اتفاق کی کہ میڈ ان پاکستان نمائش کا چائنا میں انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے وہ بھرپور تعاون کرینگے دوسری جانب بانی چیئرمین خورشید برلاس نے بھی میڈ ان چائنا نمائش جو کہ پاکستان میں دونوں کمپنیز کے تعاون سے منعقد کی جائیں تاکہ دونوں ملکوں کی مصنوعات کو متعارف کروانے کا موقع ملے اور تجارتی وسرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جائے ۔ آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کی جانب سے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں