خانپور (سید معراج حسین) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور، ضلع ہری پور، جنید خالد کی عوامی خدمت، بہترین کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ کاوشوں کے باعث انہیں دوبارہ تحصیل خانپور میں تعینات کر دیا گیا۔
جنید خالد کے تبادلے کے بعد دوبارہ خانپور تعیناتی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جنید خالد نے اپنے سابقہ دورِ تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے باعث انہیں عوام میں خاص مقام حاصل ہوا۔اہلِ علاقہ نے جنید خالد کی دوبارہ تعیناتی پر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں خوش آئند ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ جنید خالد آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں، خلوص اور محنت سے تحصیل خانپور کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
19