26

پمز ہسپتال میں آتشزدگی پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔یمنا اشفاق راجہ معصوم بچوں کی المناک ہلاکت ایک قومی سانحہ ہے۔صدر اسٹڈی سرکل اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر یمنا اشفاق راجہ، صدر اسٹڈی سرکل اسلام آباد، نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی المناک ہلاکت ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ہر دل افسردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں