6

پریزیڈنٹ کپ کے انعقاد سے عالمی تائیکوانڈو کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔کرنل وسیم جنجوعہ 38 ممالک کے 869 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ورلڈ کلاس تائیکوانڈو ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

لاہور( پی این پی) آٹھواں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشیئن ریجن پاکستان کیلۓ ایک تاریخی ایونٹ ہے 38 ممالک کے 869 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ورلڈ کلاس تائیکوانڈو ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مقابلوں میں حصہ لے کر نہ صرف بہت قیمتی تجربہ حاصل ہوا بلکہ پاکستان کا ایک مثبت امیج بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے اور عالمی تائیکوانڈو کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو یونین کرنل( ر ) وسیم احند جنجوعہ نے اپنے ایک بیان مین کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹ ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تعاون بہت ضروری ہے۔ایشیئن تائیکوانڈو یونین پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ اور انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد میں بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔اسپانسرز اور میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ بھرپور سپورٹ کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں