راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)دی سیڈرز پاسٹرز آرگنائزیشن کی جانب سے چیر مین پاسٹر عادل گل کی قیادت میں 79 وایں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک دعا ئیہ تقریب کا انعقاد راولپنڈی پریس کلب میں کیا گیا ۔ جس میں وطن عزیز کی سلامتی ، خوش حالی ، استحکام کے لئے ، پاک فوج ۔ شہداء عدلیہ ، تمام سیکیورٹی اداروں ، صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان ، تمام وزراء اعلی ، صوبا ئی حکومتوں کے نمائند گان کے لئے دعا کی گئی تقریب میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کا ٹا گیا تقریب سے اپنے اپنے خطاب میںپاسٹر عادل گل ، پاسٹر حنوک ڈیوڈ، فادر جیکب جوزف ڈوگرا ، رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ۔ سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل ، وحید جا وید ایڈووکیٹ ۔ پاسٹر جاوید بھٹی ، ایلڈر بوٹا مسیح ، مقررین نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربا نیوں ، کے بعد ملا ہے اور اس ملک کو بنا نے میں مسیحیو ںکا کردار نما یاں رہا ہے خاص طور پر سابق سپیکر متحدہ پنجاب اسمبلی ایس ، پی ، سنگھا کی سچی مھبت کو آج بھی ہم بھلا پا ئے جن کی قیادت میں مسیحی قوم نے پاکستان اور قائد اعظم کا ساتھ دینے کا دو ٹوک فیصلہ کیا اور عین اس وقت جب ووٹنگ کا نمایاں فرق تھا اور ہندوون کو برتری حاصل ہو رہی تھی پنجاب میںسکھوں کی جا نب سے ہندووں کا ساتھ دینے پر جب ان کا پلہ بھاری ہو گیا تو عین اس وقت مسیحیوں نے با ئونڈری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے ساتھ شما ر کیا جا ئے جس پر حا لات یکسر بدل گئے اور قائد اعظم اور پا کستان کے حامیوں کا پلہ بھاری ہو گیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا اور آج ایک اٹل حقیقت ہے تقریب کے آخر میں بھی وطن عزیز کی ترقی ، خوش حالی ، اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کے لئے ملی نغمے گا کر اور قومی پرچم لہرا کر شرکاء نے وطن سے محبت کے اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
33