86

علا مہ اقبال کمیونٹی سینٹر بروکلین کے چیئرمین چوہدری جاوید گوندل نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل ہی ایک مضبوط، پرامن اور باکردار معاشرے کی بنیاد ہے۔ وہ بروکلین میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کر رہے تھ

بروکلین، نیویارک (خصوصی نمائندہ)علا مہ اقبال کمیونٹی سینٹر بروکلین کے چیئرمین چوہدری جاوید گوندل نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل ہی ایک مضبوط، پرامن اور باکردار معاشرے کی بنیاد ہے۔ وہ بروکلین میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات محبت، اخوت، انصاف، برداشت اور خدمتِ انسانیت کا جامع پیغام دیتی ہیں۔ چوہدری گوندل نے صحیح مسلم کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید بالخصوص سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران کی تلاوت کی خصوصی ترغیب دی ہے، اور ان کا فرمان ہے کہ یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن اپنے پڑھنے اور عمل کرنے والوں کی سفارش کریں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک رہنے والے مسلمان، خصوصاً نوجوان نسل، اپنی دینی شناخت برقرار رکھنے کے لیے قرآنِ کریم سے مضبوط تعلق قائم کریں۔ سینٹر کی کوشش ہے کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جو قرآن و سنت کے پیغام، اتحادِ امت، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی خیر کے فروغ میں معاون ثابت ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں