راولپنڈی (چیف رپورٹر)راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پی پی 18 کی رہنما گل آفرین نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح میرپور میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی، اسی طرح ان شاء اللہ مظفرآباد سے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی۔گل آفرین نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تینوں نشستوں پر بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت اور پارٹی کی مضبوط تنظیم آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں اور عوام تک مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا پیغام پہنچائیں۔
24