42

کم ناپ تول پر شکنجہ، راولپنڈی میں “سچا کنڈا” مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کریک ڈاؤن تیز، خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کا اعلان

راولپنڈی (ظفر خان جدون): وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کم ناپ تول، جعلی پیمانوں اور صارفین سے دھوکہ دہی کے خلاف راولپنڈی میں بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ویٹ اینڈ میئرز راولپنڈی رانا وسیم ارشد کی نگرانی میں “سچا کنڈا” مہم کے تحت شہر بھر میں اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔خصوصی ٹیموں نے کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ منڈیوں، گوشت کی دکانوں، پٹرول پمپوں، گیس ایجنسیوں اور دیگر تجارتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے ترازو، الیکٹرانک مشینوں اور ناپ تول کے آلات کی جانچ پڑتال کی تاکہ صارفین کو مکمل اور درست مقدار میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈسٹرکٹ آفیسر رانا وسیم ارشد نے مختلف مقامات پر کارروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے انسپیکٹر سید مدثر شاہ صاحب کو زیر نگرانی اور تمام سٹاف کو فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ کسی بھی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کم ناپ تول ایک ناقابلِ برداشت جرم ہے اور عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ “سچا کنڈا” مہم کا مقصد مارکیٹوں میں شفاف تجارتی نظام کو فروغ دینا اور صارفین کا اعتماد بحال کرنا ہے، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف جرمانوں، مقدمات اور دیگر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا۔ویٹ اینڈ میئرز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کم ناپ تول یا جعلی پیمانوں کے استعمال کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں