71

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان عائشہ شفقت نے 10 محرم الحرام کے موقع پر شہر میں برآمد ہونے والے مختلف جلوسوں اور مجالس کا دورہ

پنڈ دادن خان ( حبدار نیوز) محرم کا مرکزی جلوس محلہ جعفریاں پی ڈی خان سے صبح 9 بجے برآمد ہو گیا اسسٹنٹ کمشنر کا سیکیورٹی و انتظامات کا جائزہ.اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان عائشہ شفقت نے 10 محرم الحرام کے موقع پر شہر میں برآمد ہونے والے مختلف جلوسوں اور مجالس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں کے روٹس، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر لگائی گئی پانی کی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کیے گئے خدمت کیمپ کا دورہ کیا، جہاں موجود رہتے ہوئے عزاداران میں کھانا تقسیم کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات ہر وقت مؤثر اور فعال رکھے جائیں تاکہ یومِ عاشور امن، اتحاد اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں