اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تجربہ کار سفارت کار یوگو چارلاتانی (Ugo Ciarlatani) نے جون 2026 سے پاکستان میں اٹلی کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں یکم جولائی سے سنبھال لیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں تعینات اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن کی جگہ عہدہ سنبھالنا ہے۔یوگو چارلاتانی ایک سینئر سفارت کار ہیں اور فرانس، یونان، بھارت، جنوبی افریقہ اور اٹلی سمیت مختلف ممالک میں اہم سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بین الاقوامی سیاست، قانون اور اقتصادی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔اپنی تعیناتی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے بہترین مواقع ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر اطالوی سرمایہ کاری، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (SMEs)، تجارتی روابط اور باہمی اقتصادی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔نئے سفیر نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔
82